ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: ملت کی رہنمائی میں ائمہ اور خطباء کا اہم رول، جمعہ کا خطبہ بہترین ذریعہ : ڈاکٹر طہ متین

اُڈپی: ملت کی رہنمائی میں ائمہ اور خطباء کا اہم رول، جمعہ کا خطبہ بہترین ذریعہ : ڈاکٹر طہ متین

Wed, 12 Apr 2017 20:44:55    S.O. News Service

اُڈپی:12/اپریل(ایس اؤنیوز)حضرت محمد ﷺ نے علماء کو انبیاء کے وارثین کہتے ہوئے ان پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد کی ہے، معاشرے کی رہنمائی میں مساجد کے خطباء کی ذمہ داریاں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ مساجد کے ائمہ اور خطیب حضرات ملت کو بھلائی کی طرف لے جانے کے لئے جو کچھ وسائل دستیاب ہیں ان کو استعمال کرنے کی بنگلورو کے اکیور اسپتال کے ڈائرکٹر محترم ڈاکٹر طہ متین نے اپیل کی ۔

وہ یہاں اُڈپی ضلع مسلم وکوٹا کے زیر اہتمام ایک روزہ خطباء اجلاس میں ضلع بھر سے شریک ہوئے ائمہ اور خطیب حضرات سے مخاطب تھے۔ڈاکٹر طہ متین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ائمہ اور خطباء اپنے روزانہ کے معمول میں مطالعہ کے لئے خصوصی مقام دیں اور دیگر علوم پر دسترس حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن ، حدیث اور سیرت ﷺکوبنیاد مان کر مطالعہ کریں گے تو ملت کی رہنمائی صحیح نہج پر ہوگی۔

انہوں نے جمعہ کے خطبہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ جمعہ کے خطبے عوامی جذبات کو صحیح رخ دینے، حالات کی صحیح سمجھ عطاکرنے ، نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، خطباء سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس کا بہتر سے بہترین استعمال کریں گے۔ ائمہ اور خطیب صرف عبادات کے طورطریقوں تک محدود نہ رہتے ہوئے ملت کے سلگتے مسائل غربت، ناخواندگی ، تعلیمی پسماندگی ، بداخلاقیوں کے ازالے کے لئے مصروف رکھیں۔ معاشر ے میں آج بھی ائمہ اور خطیب حضرات کے لئے جو عزت اور مقام ہے وہ کسی اور کو حاصل نہیں ہے، عوام ان کی اطاعت کرتے ہیں، اسی لئے اس ذریعہ کو استعمال کرتے ہوئے تمام عوام کے دلوں کی آواز بن کرملت کی بہتر رہنمائی کرنے کی اپیل کی۔ اسی موقع پر انہوں نے مسجد انتظامیہ سے کہاکہ وہ ائمہ اور خطباء حضرات کو ملازم نہ سمجھیں بلکہ ملی رہنما سمجھ کر برتاؤ کرنے کی بات کہی۔

DSC_0063.JPG

اجلاس میں اُڈپی ضلع مسلم وکوٹا کے صدر محمد یسین ملپے نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مساجدکو ملی ترقی کے مراکز بنایاجائے، ملت سے منسلک اور متعلق تمام جانکاری ، اعدادو شمارات وہاں دستیاب ہوں، مساجد کے ذریعے ملت کی چوطرفہ ترقی کی فکر پیدا کی جائے، جس کی قیادت مساجد کے امام اور خطیب کرنےکی اپیل کی۔ مسلم وکوٹا اُڈپی ضلع کے مساجد اور مسلم اداروں کا ایک محاذ ہے، مساجد کے ذمہ داروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنے کی بات کہی۔ اجلاس کا افتتاح کئے محمدیہ مسجد ہونلا کے خطیب حامد سلفی نے کہاکہ فروعی اختلافات کو خیر آباد کہہ کر سماجی اور ملی ترقی کے کاموں میں تمام متحد ہوکرکام کرنے کی درخواست کی اور موجودہ حالات کی سنگینی کا شعور رکھتے ہوئے کام کرنے کی بات کہی۔ ڈائس پر سنی متحدہ جماعت کے صدر عبداللہ ناؤندہ، محاذ کے بزرگ نائب صدر حاجی عبداللہ پرکل، اسلامک دعوۃ سنٹر کے عطیف حسین، سنی سینکت جماعت کے نائب صدر قاسم بارکوروغیرہ بطور اعزازی مہمان خطاب کیا۔ مولانا محمد اسماعیل ندوی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اُڈپی ، نائرکیرے جامع مسجد کے خطیب مولانا حافظ محمد ہاشم عمری گولنداز کی تلاوت قرآن سے اجلاس کا آغازہوا۔ مولانا رضوان کارکلا نے شکریہ اداکیا۔ یو، انورعلی کاپو نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔


Share: